پروجیکٹ عمران خان بند ہو رہا ہے؟
آخر کار پراجیکٹ عمران خان کو لپیٹنے کاوقت آ گیا۔۔۔اس سرجری کی تکلیف تو ھو گی!!!
اھلیان پاکستان
السلام علیکم
آج چھبیس سال بعد پراجیکٹ عمران خان کا ڈراپ سین ھو گیا۔ھم جیسے جذباتی سمندر پار پاکستانی اس بھیانک اور طاغوتی پراجیکٹ عمران خان کو بر وقت سمجھ نہ سکے اور اسکی منافقانہ، تبدیلی اور ”اسلامک ٹچ“ کی نو ٹنکی کو سچ مان کر اس کے ساتھ ھو لیے کہ ملک میں ”تبدیلی“ آئے گی!!!
وہ تو بھلا ھو رب العزت کا کہ کم ازکم مجھ پر اس فتنے کی اصلیت 2013 میں آشکار ھو گئی جب اسکی پارٹی فنڈز کی چوری پکڑی گئی اور جب میں نے اس منافق اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں اسکی رھائش گاہ پر حساب مانگا تو بات گریبان پکڑنے اور دھکم پیل تک آگئی۔
لیکن آج یہ طاغوتی پراجیکٹ عمران خان الف ننگا ھو چکا ھے اور اگر اب بھی آپ اس فتنے کو سمجھنے میں کسی ابہام کا شکار ھیں تو پھر آپ کا اللہ ھی حافظ ھے۔ یہ معاملہ اب اس منافق کی دروغ گوئی، یو ٹرن اور کرپشن سے بہت آگے بڑھ چکا ھے۔ اصل میں پراجیکٹ عمران خان پاکستان میں چند مطلب پرست اور بے ضمیر جرنیلوں جرنیل پاشا، جرنیل ظہیرالسلام، جرنیل راحیل شریف اور جرنیل فیض حمید کا پلان تھا جسمیں چند ضمیر فروش ججز ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور عظمت سعید جیسوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا اور اس منافق عمران خان کو قوم کےمسیحا کے طور پر پیش کیا گیا۔آج یہ سب حقائق مکمل طور پر عیاں ھو چکے ھیں کہ کس طرح نواز شریف کی جمہوری حکومت کو ملٹری اسٹیبلیشمنٹ نے کرپٹ ججوں کی ملی بھگت سے اقتدار سے باھر کیا اور پھر اگلے دس سے بیس سال تک اقتدار پر قبضے کا پلان بنایا گیا کہ کس طرح یہ منافق صدارتی نظام کی بحالی کی آڑ میں ان مخصوص جرنیلوں اور ججوں کو ایکسٹینشن دے گا اور جواب میں یہ نا اھل اقتدار کی مسند پر براجمان رھے گا۔ اور اس مکروہ پلان کو عوامی حمایت دلوانے کی غرض سے سوشل میڈیا پر کرائے کے اینکرز اور بھاڑے کے ٹٹوؤں کی ایک فوج کھڑی کی گئی اور اس گدھے پر کالی لکیریں کھینچ کر اسے زبیرا بنانے کا پراپیگنڈا شد و مد سے شروع کیا گیا۔ جو بڑھتے بڑھتے اور ”اسلامک ٹچ“ کے تڑکے سے آج اس بد بخت عمران خان کی نعوذ باللہ پیری اور مرشدی سے بھی تجاوز کر چکا ھے جس کا مکروہ مظاھرہ آۓ
دن یہ قوم دیکھتی ھے۔
لیکن رب العزت کو کچھ اور ھی منظور تھا اور اس منافق کو بے نقاب کرنا مقصود تھا۔ اس کی منافقت ایک ایک کرکے سامنے آنے لگی اور اسکی نا اھلی نے کام مزید خراب کردیا۔ جب اس کے دور حکومت میں معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا اور مراد سعید جیسے مخبوط الحواس شخص کی دو سو ارب ڈالر لانے والی بَڑ صرف ایک مذاق ثابت ھوئی تو پراجیکٹ عمران خان کے معماروں کے ھاتھ پاؤں پھول گئے۔ آب لینے کے دینے پَڑ گئے تو پھر ان کرپٹ جرنیلوں نے نواز شریف اور زرداری سی معافی مانگی کہ آئیں اور اس ملک کو اس دلدل سے نکالیں۔ یوں اس منافق،کرپٹ اور نااھل سے اس قوم کی جان چھوٹی۔
لیکن معیشت چونکہ کوئی بکری کا بچہ نہیں جو بھاگ کر پکڑ لیا جائے۔ تو اس منافق نے ملک کی کمزور معیشت اور مہنگائی کو ہتھیار کے طور پراستعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب نئے آرمی چیف کی تعینیاتی سے جرنیل باجوہ اور جرنیل فیض حمید کا مَکو بھی ٹھپ ہو گیا لیکن انکی باقیات اب بھی ملٹری اور خاص طور پر عدلیہ میں موجود ھیں جو اب اپنے اپنے محاسبے سے بچنے کیلئے نہیںں چاھتے کہ یہ منافق اعظم اپنے کالے کرتوتوں کی سزا پائے اور انکا نمبر بھی آئے۔ یوں عدلیہ میں موجودہ بے شرمی کا ڈرامہ چل رھا ھے۔
دوسری طرف عالمی سطح پر چین اور روس کی بڑھتی ھوئی مقبولیت اور اثر و رسوخ نے خطہ میں امریکی مفادات کو چیلنج کرنا شروع کیا تو یہ منافق اعظم عمران خان جَھٹ امریکہ کی حمایت کے لئے کھڑا ھوگیا اور کچھ عرصہ پہلے امریکہ کو اپنی حکومت کے گرانے کا الزام دینے والا اور ایبسولوٹیلی ناٹ کہنے والا امریکہ میں اپنی حمایت کیلئے لابنگ فرمز کی خدمات کیلئے پیسہ بہانے لگا۔ اور موجودہ جرنیل فیصل منیر کے حالیہ دورہ چین کے فوراً بعد امریکی سفیر کا رات کی تاریکی میں فواد چوھدری کے گھر کا چکر لگانا اس طاغوتی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ھے۔
الغرض پراجیکٹ عمران خان آج کی تاریخ میں مکمل برھنہ ھو چکا ھے اور اس کا آخری گند کل کھل کر سامنے آ گیا جب اس منافق اعظم عمران خان کو ایک انتہائی سیدھے سادھے کیس میں گرفتار کیا گیا جسمیں اس منافق نے ملک ریاض کو ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کا فائدہ پہنچایا اور اس سے رشوت کے طور پر القادریہ یونیورسٹی کیلئے رقم اور زمین بٹوری گئی۔ لیکن جس طرح اس گرفتاری پر پاک فوج کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا وہ اس حقیقت کو بے نقاب کرتا ھے کہ پی ٹی آئی کا اصل ھدف ملک کی سالمیت ھے اور یہ امریکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے مشن پر چل رھی ھے۔ لیکن اب اس فتنے کی سرکوبی کا وقت آچکا ھے۔
اوپر دئیے ھوئے حقائق کی روشنی میں اگر آپ اب بھی اس فتنے کو نہیں پہچان پا رھے تو اللہ آپ پر رحم فرمائے۔ لیکن یاد رکھیں رب العزت منافق کو کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ھونے دیتا اور پاکستان پر اسکا خاص کرم اور فضل ھے۔
اللہ پاکستان کا ھمیشہ حامی و ناصر ھو۔۔۔آمین
🔶🔴🟠🟡🟢🔵🟣⚫⚫🟣🔵🟢🟡🟠🔴🔶
کیا اب حقیقی تبدیلی آرہی ہے؟
عوام کے لئے بے فائدہ نظام سے جان چھڑانی ہوگی!


