کچھ ہمارے بارے میں
داستان گو - ہماری کہانی ہمارا مشن
داستان گو صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک تحریک ہے۔ ہمارا مقصد اُردو زبان کو فروغ دینا اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ ہم اُردو کے ذخیرے کو ڈیجیٹل دور میں پروان چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہماری نئی نسل اپنی مادری زبان میں علم اور تفریح دونوں حاصل کر سکے۔
- ہمارا مواد
آپ کو یہاں ہر ذوق کے لیے کچھ نہ کچھ ملے گا:
– اطالاعی مضامین جو آپ کی سوچ کو نیا زاویہ دیں گے۔
– سائنسی اور تکنیکی ترقیوں پر سادہ اور دلچسپ بحثیں۔
– کلاسیکی اور جدید اُردو شاعری کے وہ قیمقی موتی جنہیں پڑھ کر آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں۔
– دلچسپ اور عجیب و غریب کہانیاں جو آپ کو حیران کر دیں گی۔

ہم کون ہیں چاہتے کیا ہیں ؟
ہم آپ جیسے عام پاکستانی ہیں اور اپنی قومی زبان اردو کے تحفظ اور فروغ کے لئے ایک کوشش میں مصروف ہیں ۔ اور یہ خواہش رکھتے ہیں کہ آپ بھی ہماری اس جدوجہد کا حصہ بنیں اور ہماری پشت پناہی کریں کیونکہ یہ قومی فریضہ ہے ۔ جو ہم سب کی زمہ داری ہے
ہمارے دوست ، صحافی اور تجزیہ نگار ہر سمت نگاہ رکھتے ہیں
ہم صرف اُردو ادب نہیں بلکہ عالمی منظر نامے سے تاریخ کے اوراق تک ، اور آئندہ قوم اور دنیا کے مستقبل تک ہر چیز پر غور فکر کرنے والے ذہین افراد کو اپنا ہمسفر سمجھے ہیں اور ان کی تحریروں کو یہاں آپ تک اُردو زبان میں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں
کیا آپ کچھ لکھنا چاہتے ہیں ؟ تو یہ داستان گو آپ کی اپنی ویب سائٹ ہے۔ آئیے ہم منتظر ہیں آپ کے خیالات کو لفظوں کی صورت میں یہاں سب تک پہنچانے کے لئے
- آپ شاعری کرتے ہیں اور چاہتے ہیں وہ دنیا بھر کے اردو پڑھنے والوں تک پہنچے ؟
- یا آپ کچھ سائنسی علوم کے بارے لکھنا چاہتے ہیں ؟
- کیا آپ عالم دین ہیں کچھ اتحاد امت کے کہنا چاہتے ہیں ؟
- آپ عالمی منظر نامے پر نظر رکھتے ہوئے تجزیہ کر کے کچھ کہنا چاہتے ہیں ؟
- آپ سیاسی حالات پر کچھ تجزیہ دینا چاہتے ہیں ؟
- آپ تاریخ پر کچھ لکھنا چاہتے ہیں,؟
📱 پاکستان سوشل میڈیا پر وائرل
> کیا وہ ویڈیو سچ ہے؟ وہ تصویر جعلی یا حقیقی؟ یہاں آپ کو پاکستان کے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والے دعوؤں کی پوسٹ مارٹم ملے گی — اصلیت کیا ہے، اور کیا محض ایک افسانہ۔
🌍 عالمی منظر نامے پر کالم
> غزہ سے لے کر یوکرین، امریکی انتخابات سے چین کی تکنیکی ترقی تک۔ ہمارے قلم کار عالمی سیاست، معیشت اور ثقافت کے اسٹریٹجک تجزیے پیش کرتے ہیں — اردو میں، عالمی تناظر کے ساتھ۔