نیازی کا اصل ہدف فوج کی بدنام
تو اس کی مخالفت اس کی تنقید کا نشانہ پی ڈی ایم کو ہونا چاہیے تھا۔ مگر اس نے اپنی توپوں کے رخ فوج کی طرف رکھے۔ گزشتہ ماہ نیازی کو گرفتار بھی حکومت نے کیا۔
نیازی مسلسل ایک سال سے اپنی حکومت چھن جانے کا سوگ منا رہا ہے۔ اسی لیے کبھی آرمی چیف کبھی ڈی جی ISI کبھی DGISPR تو کبھی DGCISI کے خلاف بیان دیتا ہے اور الزامات لگاتا ہے۔ اور آرمی عہدے داران کے خلاف عوام میں اشتعال پیدا کرتا ہے تاکہ عوام ان کے خلاف نکلےنو مٸی کو تحریک انصاف کی پرتشدد کارواٸیوں کے پیچھے ایک مکمل منصوبہ بندی شامل ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماٶں نے عوام کو ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال دلا کر جلاٶ گھیراٶ اور تشدد پہ اکسایا۔تحریک انصاف کے شرپسندوں نے سرکاری املاک کو جلایا نیازی کے بلواٸیوں نے فوجی تنصیبات پہ حملہ کرکے اسے توڑا۔ جناح ہاٶس پہ حملہ کرکے اسے شدید نقصان پہنچایا ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت جلاٸی۔
یہ احتجاج کا کونسا طریقہ تھا؟ نیازی اپنے شرپسندوں سمیت ریاستِ پاکستان پہ حملہ آور ہوا ہے۔ ملکی سالمیت کے درپے ہوا ہے نیازی کے بلواٸیوں نے نو مٸی کو ریاست پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی پوری کوشش کی۔ شہداء کی یادگاریں توڑ کر ہر محب وطن کی دل آزاری کی اور شہداء کی بے حرمتی کی۔ ان سب پرتشدد کارواٸیوں کی ویڈیوز اور ثبوت موجود ہیں پھر بھی نیازی نے نہایت ڈھٹاٸی سے بیان دیا کہ نو مٸی کے واقعات میں ملوث افراد میرے پارٹی کارکنان نہیں ہیں۔ لیکن ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ نو مٸی کو ریاست پہ حملہ تحریک انصاف نے ہی کیا۔ جس کی منصوبہ بندی قبل از وقت زمان پارک میں نیازی کی سربراہی میں ہوچکی تھی۔ ۔PTI کے بہت سے رہنماء یہاں تک کہ نیازی کی بہنیں بھی عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے اور بھڑکانے میں ملوث تھیں۔فوجی تنصیبات پہ حملے کے لیے بار بار اکسایا جاتا رہا PTI کے مختلف رہنماٶں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ کیسے یہ لوگ عوام کو ورغلاتے رہے۔ ریاست پہ حملہ کرنے والے افراد اگر کسی اور ملک میں ہوں تو سزا کے مستحق ٹھہرتے ہیں۔ امریکہ میں بھی ایسے افراد کو سخت سزاٸیں دی گٸیں مگر پاکستان میں ریاست پہ حملہ کرنے والوں کو باعزت بری کیا جارہا ہے اور لوگوں کو مزید شہہ دی جا رہی ہے ۔سابق پی ٹی آٸی رہنما فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف کے مذموم ایجنڈے سے پردہ اٹھاتے ہوٸے کہتی ہیں کہ بھارت کو خوش کرنے کے لیے اور فوج کو بدنام کرنے کے لیے PTI نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پہ مہم چلاٸی۔ PTI نے ہی انتشاری اور پرتشدد سیاست کا آغاز کیا ہے۔ تحریک انصاف کے شرپسند عناصر کو قرار واقعی سزا دینا حکومت اور عدالتوں کی ذمہ داری ہے۔ تاکہ آٸندہ کوٸی ایسی حرکت کا ارتکاب نہ کرے۔ تحریر۔ ام حریم
••┈┈•••○○❁☘️❁○○•••┈┈••ڈیما گوگ (Demagogue) کیا ہوتا ہے؟


