انجینئر نوید انور

 سابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ، سابق صدر متحدہ طلبہ محاز پاکستان پاکستان کی تمام طلبہ تنظیموں کا نمائندہ پلیٹ فارم، سابق وائس چیئرمین ایکشن کمیٹی طلبہ اساتذہ ڈاکٹرز کی نمائندہ باڈی جس نے تعلیمی اداروں و ہسپتالوں کہ نج کاری کے خلاف بھرپور مہم چلا کر حکومتی فیصلہ واپس کروایا۔ اس کے علاؤہ آپ ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ (جو ایک عالمی فورم ہے) کے اسٹنٹ سیکرٹری جنرل بھی رہے ہیں۔ آپ ایک فعال و متحرک محب الوطن پاکستانی ہیں جنہوں نے پیٹریاٹک اوورسیز کلب کے نام سے دنیا میں پاکستانیوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک بھی بنا رکھا ہے جس کی پہنچ 49 ممالک تک ہے۔ پاکستان میں نوجوان زراعت خزانہ فاؤنڈیشن کے بھی بانی چیئرمین ہیں یوتھ انگیجمنٹ بورڈ، ایکٹو ینگ پاکستان کی بنیاد رکھ کر پاکستان کے نوجوانوں کو ملکی و عالمی سطح پہ کاروبار و سیاست کے لیے حکمت عملی وضع کرنے و بہتر مواقع کے حصول میں معاونت کا سلسلہ بھی جاری کئے ہوئے ہیں۔  اور آج کل پولی کیڈمی نام کا ایک ادارہ چلا رہے ہیں جس کے وہ چیرمین بھی ہیں، نوید صاحب کی پاکستانی اور بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر ہے اور وہ اس بارے مسلسل لکھتے بھی رہتے ہیں اور اپنی براڈکاسٹ میں اس پر گفتگو بھی کرتے ہیں ۔ ہماری پاکستان کی شخصیت پرستی پر مبنی غیر نظریاتی سیاست کے مقابلے میں وہ اسلامی نظریاتی سیاست پر گفتگو بھی کرتے ہیں اور مفید مشورے بھی دیتے ہیں،  جو یقیناً اہل علم و عقل کے لئے اہم ہیں ۔ اور ہم یہ  امید کرتے ہیں کہ سیاست کے اہل دانش ان کے مشوروں پر غور کریں گے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر کے قومی، عوامی اور ریاست کے مفادات کے لئے کام کرنے کی کوشش کریں گے،    ” مجھے ہے حکم اذاں لاالہ الااللہ “